ETV Bharat / international

تھائی لینڈ میں سیلاب سے چھ افراد ہلاک، دو لاپتہ - تھائی لینڈ کی تقریباً نصف ریاستوں میں سمندری طوفان

اگلے تین دنوں میں تھائی لینڈ کے شمالی، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

Floods kill six in Thailand, two missing

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 7:47 PM IST

تھائی لینڈ کی تقریباً نصف ریاستوں میں سمندری طوفان دینمو نے زندگی کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں چھ افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ڈیزاسٹر کنٹرول حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

یہاں جاری ایک بیان میں ڈیزاسٹر ریلیف اینڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ تھائی لینڈ کے شمال مشرق، وسطی اور شمالی صوبوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے 70 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بتایا گیا ہے کہ سات ریاستوں میں سیلاب کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور 23 ریاستوں میں سیلاب کی وجہ سے صورتحال ابتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ کی کال گرل پیاٹھیڑا کی موت

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگلے تین دنوں میں ملک کے شمالی، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.