افغانستان میں افغان ایئر فورسز نے بلخ صوبے کے علاقے میں واقع طالبان کے کیمپ پر منگل کو فضائی حملہ کیا، جس میں طالبان کے کمیپ کے تباہ اور اس دوران 6 ہلاکتوں اور 4 افراد کے زخمی ہونے کا دعوی کیا گیا۔ افغان فوج نے اس کی جانکاری دی۔
انٹلیجنس کی مصدقہ رپورٹ کے مطابق ضلع زری میں پیر کو دوپہر تقریبا ایک بجے افغان ایئر فورسز کے ذریعہ نشانہ بنا کر طالبان کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا گیا۔
ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ طالبان کا یہ کیمپ کمانڈ اور کنٹرول کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، جسے تباہ کر دیا گیا۔
افغانستان کی 'نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورسز' نے رواں برس کے اوائل سے مسلسل طالبان سمیت دیگر شدت پسند تنظمیوں کے خلاف مہم چھیڑ رکھی ہے، جس کے سبب ملک بھر میں انکاونٹر کا سلسلہ جاری ہے۔
افغانستان میں دیہی علاقوں کا بیشتر رقبہ طالبان کے قبضے میں ہے، جسے افغان حکومت اپنے قبضے میں لینے کے لیے مسلسل جد و جہد کر رہی ہے، لیکن انہیں طالبان کی طرف سے شدید مزاہمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔