ETV Bharat / international

بنگلہ دیش میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی - مخالفت سمت سے جارہی بس کی زبردست ٹکر ہوگئی

بنگلہ دیش کے ڈھاکہ۔سلہٹ شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

six killed, over 50 injured in road accident in bangladesh
بنگلہ دیش میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی
author img

By

Published : Feb 26, 2021, 6:05 PM IST

بنگلہ دیش کے ڈھاکہ ۔ سلہٹ شاہراہ پر راشد پور میں آج ای این اے ٹرانسپورٹ اور لندن ایکسپریس کی دو بسوں کے آمنے سامنے سے ٹکرا جانے سے کم از کم چھ لوگوں کی موت اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح ساوتھ سورما تھانہ کے راشد پور میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ای این اے ٹرانسپورٹ (ڈھاکہ میٹرو بی۔14-6311) کی سلہٹ سے نکل کر ڈھاکہ کی طرف آرہی بس اور لندن ایکسپریس (ڈھاکہ میٹرو بی۔15-316) مخالفت سمت سے جارہی بس کی زبردست ٹکر ہوگئی۔ حادثہ میں چھ لوگوں کی موت اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

six killed, over 50 injured in road accident in bangladesh
بنگلہ دیش میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

یہ بھی پڑھیں:

شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر امریکہ کا فضائی حملہ

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان ہنوز موجود

اس درمیان پولیس نے جائے حادثہ پر چار لوگوں کی لاشیں برآمد کیں ہیں اور انہیں میگ عثمانی میڈیکل کالج مردہ گھر بھیج دیا ہے۔ جائے حادثہ پر پولیس کے پہنچنے سے پہلے ایک دیگر لاش اور کئی زخمی مسافروں کو ہسپتال لے جایا گیا۔

لندن ایکسپریس کے ایک مسافر جسیم احمد نے بتایا کہ ڈھاکہ سے نکلنے کے بعد ہی بس ڈرائیور بار بار اوور ٹیک کر رہا تھا۔ اسے کئی مرتبہ وارننگ بھی دی گئی لیکن اس نے نہیں سنا۔ جسیم نے بتایا کہ ڈرائیور بہت تیز رفتار سے بس چلا رہا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.