ETV Bharat / international

افغانستان میں بم دھماکہ، 6 ہلاک

author img

By

Published : Jul 12, 2020, 11:49 AM IST

غزنی صوبے کے جگھاتو ضلع میں دار قیاق علاقے میں مقامی وقت کے مطابق تقریباً چار بجے دھماکے ہوئے ہیں۔

afghanistan
afghanistan

افغانستان کے غزنی صوبے میں سڑک کے کنارے ہوئے بم دھماکے میں چھ شہریوں کی موت ہوگئی اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبے کے گورنر کے دفتر کے بیان کے مطابق غزنی صوبے کے جگھاتو ضلع میں دار قیاق علاقے میں مقامی وقت کے مطابق تقریباً چار بجے دھماکے ہوئے ہیں۔

بیان کے مطابق ہلاک شدگان اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو غزنی سیول اسپتال لے جایا گیا ہے۔ گورنر کے ترجمان نے کہا کہ ہفتے کو سڑک کے کنارے ہوئے بم دھماکے کے پیچھے طالبان دہشت گردوں کا ہاتھ ہے۔

ابھی تک کسی نے بھی حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.