برطانیہ سے بھارت آئے کورونا پازیٹیو مسافروں کی صورتحال کا جائزہ مرکزی صحت سیکریٹری نے 10 ریاستوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ جائزہ لیا۔
مرکزی صحت سیکریٹری راجیش بھوشن نے بتایا کہ برطانیہ سے بھارت آئے مسافر مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال، گوا، پنجاب، گجرات اور کیرل ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی پازیٹیو پائے گئے ہیں۔
ان تمام مسافروں کی صورتحال اور نیز اس سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کے لئے تدابیر کا آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے منعقدہ ایک میٹنگ میں جائزہ لیا گیا ۔
اس میٹنگ میں آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت سیکریٹری ، این ایچ ایم کی منیجنگ ڈائریکٹر ، وزارت صحت کی ایڈیشنل سیکریٹری آرتی آہوجا، این سی ڈی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سجیت سنگھ اور دیگر سینئر اہلکار موجود تھے۔
اس میٹنگ میں برطانیہ میں پائے گئے سارس کوو-2 کی نئی قسم کے تناظر میں وزارت کی جانب سے 22 دسمبر 2020 کو جاری وباء نگرانی و ریسپانس معیاری آپریٹنگ پروسیزر(ایس او پی) کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں برطانیہ سے بھارت لوٹے مسافروں کی تفصیلات آن لائن پارٹل ایئر-سوویدھا اور بیورو آف امیگریشن سے حاصل کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے پازیٹیوں پائے جانے والے افراد کے نمونے جینوم سیکوینسنگ کے لئے نامز لیبس کو بھیجنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
سعودی عرب میں کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری
نشان زد کئے گئے 6 لیبس کی فہرست ان کے نوڈل دفاتر کی رابطہ تفصیلات سمیت ریاستوں کے ساتھ مشترک کی گئی ہے۔ یہ لیبس، سی ایس آئی آر-انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ انٹیگریٹیو بایولوجی، نئی دہلی۔ سی ایس آئی آر-سینٹر فار سیلولر اینڈ مولیکیولر بایولوجی، حیدر آباد، ڈی بی ٹی-انسٹی ٹیوٹ لائف سائنسز، بھوبنیشور ، ڈی بی ٹی-اِن اسٹیم –این سی بی ایس، بنگلور، ڈی بی ٹی –نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایو میڈیکل جینومکس (این آئی بی ایم جی)، کلیانی ، مغربی بنگال، آئی سی ایم آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی، پونے۔ نشان زد لیب کی تعداد وقت کے ساتھ بڑھائی جائے گی اور ان کی تفصیلات ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشترک کی جائے گی۔
میٹنگ میں ریاستوں کے ذریعے لاجسٹکس وغیرہ کے بارے میں ظاہر کی گئی تشاویش کا ازالہ کیا گیا۔ ریاستوں کو ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اپنے اپنے ایئرپورٹ ہیلتھ آفیسز(اے پی ایچ او)اور اپنی ریاستوں کے نگرانی افسران کے ساتھ تال میل قائم کرنے کی بھی صلاح دی گئی۔