سنگاپور نے جمعرات کے روز سری لنکا میں ڈوبے کیمیائی مادے سے بھری جہاز پر آگ لگنے کے معاملے میں جانچ شروع کر دی ہے۔
یہ جہاز سنگاپور میں رجسٹرڈ تھا اور اس کے ڈوبنے سے ماحول اور سمندری زندگی کو شدید خطرہ ہے۔
سنگاپور کی میری ٹائم اینڈ پورٹس اتھارٹی نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ سری لنکا کے حکام، جہاز کے آپریٹر کے ساتھ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
بندرگاہ اتھارٹی نے جمعرات کو کہا کہ "چونکہ جہاز سنگاپور میں رجسٹرڈ ہے، اس لئے ایم پی اے نے بھی اپنی جانب سے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔"
گجرات کے ہزاریکا سے کیمیکل اور کاسمیٹک کا خام مال کولمبو بندرگاہ لے جا رہا ایم وی ایکسپریس پرل کنٹینر جہاز بدھ کے روز سرلنکا کے باہری کولمبو بندرگاہ کے قریب ڈوب گیا۔
یہ حادچہ جہاز کو سمندر میں گہرائی میں لے جانے کی ناکام کوشش کے بعد پیش آیا۔
جہاز کے فیول ٹینکوں میں اب بھی سیکڑوں ٹن تیل باقی ہے جس سے ماحولیاتی خدشات بڑھ رہے ہیں۔
20 مئی کو بھارتی ریاست گجرات کے ہزاریکا سے نکلنے کے بعد اس جہاز میں کولمبو بندرگاہ کے قریب سری لنکا میں آگ لگ گئی تھی۔ اس میں 1،486 کنٹینر موجود تھے۔ ایم پی اے نے بتایا کہ عملے کے ممبروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔