سنگا پور کی طویل مدت تک حکومت کرنے والی جماعت پیپلز ایکشن پارٹی کو 89 نشست میں سے 83 نسشتوں پر کامیابی ملی ہے، وزیر اعظم لی سین لونگ نے پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کی زبردست کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ہی اس ملک کی ترقی ایسی بنیادوں پر شروع ہوئی ہے جسے کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانا ہمارا فرض ہے اور ہم اس فرض میں کوتاہی نہیں کریں گے۔
جمعہ کے روز الیکشن کمیشن نے کہا کہ 'لی سین کی پیپلز ایکشن پارٹی (پی اے پی) نے 83 پارلیمانی نشستیں حاصل کیں، جو مجموعی اعتبار سے 89 فیصد ہیں۔
وہیں پارلیمنٹ میں واحد حزب اختلاف کی ورکرز پارٹی نے اپنی نشستیں چھ سے بڑھا کر 10 کرنے میں کامیابی حاص کی ہے۔
پیپلز ایکشن پارٹی اس ملک میں سنہ 1965 سے ہی حکومت کر رہی ہے، اور اس انتخابات میں بھی اس نے حزب اختلاف کی جماعت کو نسشتوں اور ووٹ فیصد سے شکست دی۔
مہنگائی اور مہاجرین کی پریشانیوں کو لے کر انتخابات کے دوران کافی ہنگامہ آرائی ہوئی تھی لیکن انتخابی نتائج میں یہ کسی بھی طرح سے اثر انداز نہیں ہوسکی۔
وزیراعظم نے انتخابات کے نتائج آنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت لوگوں کی پریشانیوں کا ازالہ کرے گی، اور درپیش مسائل کو دور کرنے کی کوشش کرے گی۔
وہیں حزب اختلاف کی ورکرز پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں اپنی نشستوں کو چھ سے بڑھا کر دس کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔