پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان کے دسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں قواعد کی خلاف ورزی کا انکشاف ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دسکہ ضمنی انتخاب میں قواعد کی خلاف ورزی کا انکشاف کیا ہے۔ روزنامہ اخبار ڈان نے اتوار کے روز شہباز شریف کے حوالے سے کہا کہ "عمران خان عوام سے اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا حق چھیننے کی کوشش کررہے ہیں۔ "
انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے ہاتھ ملا کر عمران خان کی حکومت کے عزائم کو ناکام بنائے گی اور پاکستانی عوام کو غلام بنانے کے مقصد کو پورا ہونے سے بھی روکے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رواں سال فروری میں ضمنی انتخابات ہوئے تھے جس میں تشدد برپا ہوا تھا اور 20 سے زائد پریزائیڈنگ افسران لاپتہ ہوگئے تھے۔ معاملے کی مکمل تفتیش کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں
- اسلام آباد: اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو پیٹرول بم قرار دیا
- پاکستان میں پیٹرول کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچی
- پاکستان: عمران خان کے راحت پیکج کو اپوزیشن نے دھوکہ قرار دیا
ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق 5 نومبر کو جاری ہونے والے دسکہ کے قومی اسمبلی حلقہ 75 سے انتخابی عملہ، پولس اور مقامی انتظامیہ غیر قانونی عناصر کے ماتحت ہوکر امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پاکستان کے دسکہ ضمنی انتخاب کے لیے تعینات پولیس افسران اپنے فرائض میں غفلت برت رہے تھے اور عملہ اور پولنگ مواد کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہے تھے۔
(یو این آئی)