افغانستان کے صوبہ قندوز میں پولس ہیڈ کوارٹر پر عسکرت پسندوں کے حملے میں سکیورٹی فورس کے 9 اہلکاروں کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
منگل کے روز ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے ضلع دشت ارچی میں پیر کی رات پولس ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 9 اہلکاروں کی موت ہوگئي۔
ٹولو نیوز نے اطلاع دی ہے کہ اس حملے میں چار جنگجو ہلاک اور چھ دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے گزشتہ ہفتے کو 19 سال کا مہلک ترین ہفتہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے پیر کے روز کہا کہ اس ہفتے طالبان نے 422 حملے کیے اور 291 افغان سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ ادھر دونوں فریقین کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا عمل بھی جاری ہے۔