ETV Bharat / international

انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ، سات افراد ہلاک - انڈونیشیا کے ادارہ برائے موسمیات

انڈونیشیا کے ادارہ برائے موسمیات، آب و ہوا سائنس اور جیو فزکس نے انتباہ کیا ہے کہ سمترا، جاوا، کالی منتن، سولوویسی اور پاپوا کے اہم جزیروں سمیت متعدد صوبوں میں آئندہ تین دن میں سیلاب آسکتا ہے۔

indonesia
indonesia
author img

By

Published : May 11, 2021, 8:11 PM IST

انڈونیشیا کے مغربی سوماترا صوبے میں سونے کی کان کنی کے مقام پر تودے گرنے سے سات افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ نو افراد زخمی اور ایک شخص لاپتہ ہوگیا ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ترجمان رادتیہ جتی نے منگل کو یہ معلومات دی۔

سنہوا نیوز ایجنسی نے مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ایمرجنسی اینڈ لاجسٹک سیکشن کے سربراہ فکری کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کی سہ پہر سے پیر تک ضلع سولوک سیلاتن میں شدید بارش کے بعد پیش آیا۔

جتی نے ایک بیان میں کہا کہ مقامی ریپڈ ایکشن ٹیم نے لاشوں کو برآمد کر لیا ہے اور زخمیوں کو علاج کے لئے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھجوا دیا گیا ہے۔

انڈونیشیا کے ادارہ برائے موسمیات، آب و ہوا سائنس اور جیو فزکس نے انتباہ کیا ہے کہ سمترا، جاوا، کالی منتن، سولوویسی اور پاپوا کے اہم جزیروں سمیت متعدد صوبوں میں اگلے تین دن میں سیلاب آسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.