ETV Bharat / international

پاکستانی وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں پھر اٹھایا مسئلہ کشمیر، آرٹیکل 370 بحال کرنے کا کیا مطالبہ - Pakistani PM in UNGC - PAKISTANI PM IN UNGC

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کا بڑا حصہ کشمیر اور بھارت پر مرکوز رکھا۔ ساتھ ہی وہ اسرائیل پر بھی کافی جارحانہ نظر آئے۔ شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی حملے کو نسل کشی قرار دیا۔

پاکستانی وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں پھر اٹھایا مسئلہ کشمیر
پاکستانی وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں پھر اٹھایا مسئلہ کشمیر (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2024, 9:46 PM IST

نیویارک: پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھایا۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کو محفوظ بنانے کے لیے، ہندوستان کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کو واپس لینا چاہیے اور جموں و کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کے لیے بات چیت شروع کرنی چاہیے۔

شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے جنرل ڈیبیٹ میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کی۔ پاکستانی وزیراعظم نے اپنی 20 منٹ سے زیادہ کی تقریر میں آرٹیکل 370 اور حزب اللہ کے عسکریت پسند برہان وانی کا حوالہ دیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران مسئلہ فلسطین اور جموں کشمیر کا ذکر کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ شریف نے کہا کہ، فلسطین کے لوگوں کی طرح جموں و کشمیر کے لوگوں نے بھی اپنی آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے ایک صدی تک جدوجہد کی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ، جموں و کشمیر کے خطہ میں غیر مقامی لوگوں کو آباد کیا جا رہا ہے جس کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔ بھارتی جبر کے باوجود کشمیری عوام برہان وانی کے نظریے پر قائم ہیں۔

دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے ہندوستان کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے، پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ، پائیدار امن کے حصول کے لیے، ہندوستان کو اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو تبدیل کرنا ہوگا اور جموں و کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کے لیے بات چیت میں شروع کرنا چاہیے۔

پاکستانی وزیراعظم نے اسرائیل غزہ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قتل عام فوری بند کیا جائے۔ اس کے ساتھ شہباز شریف نے اسرائیل کے اقدامات اور حملوں کو نسل کشی سے تعبیر کیا۔ شریف نے کہا، 'غزہ کے لوگوں کی موجودہ صورتحال پریشان کن ہے۔ یہ سانحہ اب رک جانا چاہیے۔ آج دنیا مشکل چیلنجز سے گزر رہی ہے۔ غزہ میں اسرائیل کا قتل عام، روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ، دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا، بڑھتی ہوئی غربت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل ایک بڑا مسئلہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.