جنوبی کوریا میں جمعرات کے روز سیول کے میئر کے لاپتہ ہوجانے کی اطلاع کے بعد پولیس انہیں تلاش کررہی تھی۔ بعد ازاں ان کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میئر کی بیٹی نے اپنے 64 سالہ والد پارک وان سان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد ڈرون اور تلاش کرنے والے کتوں کی مدد سے پولیس انہیں تلاش کررہی تھی۔
مسٹر پارک کی بیٹی نے کچھ الفاظ لکھا ایک کاغذ ملنے کے بعد پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد چار 5 گھنٹے سے باہر ہیں اور ان کا فون بند ہے۔
سیول انتظامیہ نے کہا کہ میئر کا شام 4 بجکر 40 منٹ پر اپوائنٹمنٹ تھا، جسے ناگزیر حالات کے سبب منسوخ کردیا گیا تھا۔