ETV Bharat / international

پاکستان: سکیورٹی فورس کی کارروائی میں 4 شدت پسند ہلاک - پاکستان میں 4 جنگجو ہلاک

پاکستانی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے منگل کے روز شمال مغربی پشاور شہر میں ایک مڈبھیڑ میں چار شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

df
sdf
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 10:53 PM IST

پاکستانی پولس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے منگل کے روز شمال مغربی پشاور شہر میں ایک مڈبھیڑمیں چار جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے آج یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور کے غازی آباد علاقے میں کچھ جنگجو چھپے ہوئے ہیں۔ جب سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مارا تو دونوں طرف سے گولیاں چلنے لگیں۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے پولس افسران کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی تھی۔ جس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 4 انتہا پسند ہلاک ہوگئے۔

اس کارروائی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے بندوقیں، دستی بم اور 100 سے زیادہ گولیاں برآمد کیں۔ معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔

اس واقعہ پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے صوبہ کے پولس انسپکٹر جنرل ثناء اللہ عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مہم صوبے کو دہشت گردانہ سرگرمیوں سے پاک کرنے اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولس کو دہشت گردوں کے خلاف کچھ کامیابی ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.