اقوام متحدہ کے ایک سفارتی ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے چیئرمین نے میانمار کے معاملہ پر تبادلہ خیال کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ سے جمعہ کی صبح ایک اجلاس طلب کرنے کو کہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ میانمار میں فوج نے موجودہ حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد برطرف کردیا اور یکم فروری سے ملک میں ایک سال کے لئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فوج کے اس اقدام کے خلاف ہزاروں افراد ملک میں احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین اور فوج کے مابین ہونے والے تشدد میں اب تک 20 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:
نائیجیریا: اغوا کاروں کے قبضے سے 279 مغویہ طالبات رہا
میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سمیت دیگر اعلی سرکاری افسران کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ فوج نے ان کی پارٹی پر نومبر کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔
یواین آئی