ETV Bharat / international

ہنگامی جی 20 اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کی کوشش

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 9:49 PM IST

سعودی عرب نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سبھی ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی تیاریوں میں مزید شدت لائیں تاکہ مستقبل میں ہونے والے کسی دوسری وبائی بیماری سے نمٹا جا سکے۔

ہنگامی جی 20 اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کی کوشش
ہنگامی جی 20 اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کی کوشش

جمعرات کو جی 20 کی ہنگامی ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران سعودی عرب کے حکمراں شاہ سلمان نے کہا ہے کہ جی 20 ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ سبھی متحدہ طور رپ فنڈ مہیا کرائیں تاکہ کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے سائنٹفک ریسرچ اور اس سے متعلق ویکسین تیار کی جا سکے اور ساتھ ہی اس کی سپلائی اور دسترس کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سبھی ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی تیاریوں میں مزید شدت لائیں تاکہ مستقبل میں ہونے والے کسی دوسری وبائی بیماری سے نمٹا جا سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ ممالک کو کچھ ایسی تیاری کی ضرورت ہے جو معاشی اور اس کے علاوہ دیگر چیلنجز کا سامنا کر سکے۔

اس کانفرنس کا مقصد کورونا کے سبب دنیا کی 20 معروف معیشتوں کی طرف سے عالمی سطح پر معاشی خرابی کو روکنے کی کوشش کرنا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر وبائی بیماری کورونا کے سبب کم از کم 4 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ 22 ہزار افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.