ETV Bharat / international

سعودی عرب نے بچوں کی سزائے موت ختم کردی

سعودی ہیومن رائٹز کمیشن کے صدر عواد العواد نے بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت اس طرح کے فرامین کے ذریعہ جدید پینل کوڈ کے قیام میں مدد ملے گی۔

سدف
سدف
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 11:48 AM IST

سعودی عرب نے ایک فرمان جاری کیا ہے، جس کے تحت نابالغ بچوں اور بچیوں کی سزائے موت کو ختم کر دیا گیا ہے۔

اس حکم کے مطابق اب سے کسی بھی نابالغ لڑکے یا لڑکی کو سزائے موت نہیں دی جا سکے گی۔

سعودی ہیومن رائٹز کمیشن کے صدر عواد العواد نے بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت اس طرح کے فرامین کے ذریعہ جدید پینل کوڈ کے قیام میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ مملکت، وژن 2030 کے تحت ہر شعبے میں بنیادی اصلاح (تبدیلی) کے لیے پابند عہد ہے۔

عواد العواد کا مزید کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید اصلاحات (تبدیلیاں) ہوں گی۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے کوڑے مارنے کو منسوخ کرنے اور اب نابالغوں کی سزائے موت کو ختم کرنے کے سبب تمام مسلم دنیا کی توجہ سعودی عرب کی طرف ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.