بھارت میں روس کے سفیر نکولے کداشیف نے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا سے ملاقات کی۔
بھارت اور روس کے مابین خصوصی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ مضبوط کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔
روس کے سفیر نے بتایا کہ کل شام بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں ہوئی اس ملاقات میں کداشیف اور نڈا نے بھارت اور روس کے درمیان مخصوص اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے کے تناظر میں بین پارلیمانی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی کے اس سال مئی میں روس کی حب الوطنی کی عظیم جنگ میں فتح کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے پروگرام میں مہمان خصوصی طور پر شرکت کرنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے بھارت اور روس کے درمیان عوامی رابطوں کو مضبوط بنانے، نوجوانوں کے درمیان تبادلے اور دو فریقی اور کثیر جہتی محاذوں پر، خاص طور پر برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں اتفاق ظاہر کیا۔ روس 2020 میں ان دونوں تنظیموں کی صدارت کرے گا۔