ETV Bharat / international

'رویت ہلال کمیٹی عوام سے معافی مانگے'

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ماہ صفر کے چاند سے متعلق ملک کی رویت ہلال کمیٹی نے غلط اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری
author img

By

Published : Oct 6, 2019, 10:48 PM IST

فواد چودھری نے رویت ہلال کمیٹی کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ اس غلطی پر قوم سے معافی مانگ لیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اگر خالی آنکھ سے چاند دیکھنا ضروری ہے تو رویت ہلال کمیٹی سے بزرگوں کو نکال کر نوجوانوں کو بھرتی کیا جانا چاہیے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر فواد چودھری متنازع بیانات اور ٹویٹز کی لیے مشہور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 80 کی دہائی سے پاکستان نے بہت بڑی تعداد میں ایسے لوگ پیدا کیے ہیں جن کا عقل و شعور سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان کے مطابق وہ لوگ ملک کو پسماندگی کی جانب لے جانا چاہتے ہیں اور ایک مرتبہ پھر انہوں نے عوام کے ساتھ غلط کیا ہے۔

پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی سنہ 1974 میں قائم کی گئی ہے اور اس کا بنیادی کام چاند کو دیکھ کر قمری مہینوں کی پہلی تاریخ کا تعین کرنا ہوتا ہے، یہ کمیٹی کئی بار تنازعات کا شکار رہی ہے۔

مفتی منیب الرحمان اس کمیٹی کے سربراہ ہیں، رمضان اور عید کی آمد کے وقت برصغیر میں اس کمیٹی کی طرف لوگ زیادہ رجوع کرتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.