ETV Bharat / international

حسن روحانی کا تخمینہ: ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈھائی کروڑ

روحانی نے ایرانی وزارت صحت کے حوالے سے غیر متوقع اعداد و شمار کو عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں 30 سے 35 ملین افراد کورونا سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

sfd
sdf
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 9:44 PM IST

ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد کروڑوں میں پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ سنیچر کے روز ایران کے صدر حسن روحانی نے بتایا کہ' ہمارا تخمینہ ہے کہ اب تک ایران میں ڈھائی کروڑ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس دوران تقریبا 14 ہزار افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں'۔

ویڈیو

انہوں نے سنیچر کو ایران کے سرکاری میڈیا 'ایران نیوز ایجسنی' پر بیان دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق لوگ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

روحانی نے ایرانی وزارت صحت کے حوالے سے غیر متوقع اعداد و شمار کو عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں 30 سے 35 ملین افراد کورونا سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

حسن کے روحانی کے ذریعہ پیش کردہ اعداد و شمار پر کسی سرکاری عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کس رپورٹ کی بنیاد پر اس غیر متوقع تخمینہ کا ذکر کیا ہے۔

خیال رہے کہ مشرق وسطی میں ایران واحد ایسا ملک ہے، جہاں متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ یہاں اب تک 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 13 ہزار 979 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.