ETV Bharat / international

'امریکی انتخابات میں کون کامیاب ہوتا ہے، یہ ایران کے لیے اہم نہیں'

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے نتائج پر دنیا بھر کی نظر ہے۔ دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں، جن پر اس الکیشن کے نتائج بہت زیادہ اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 7:22 PM IST

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدارتی الیکشن سے متعلق اپنے ملک کے مؤقف کو دہراتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ اہم نہیں ہے کہ کون کامیاب ہوتا ہے، لیکن اہم یہ ہے کہ اگلا صدر ایران کی پابندیوں کے بارے میں کیا اقدامات اٹھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ امریکہ ایرانی قوم کا احترام کرے۔ ہم پابندیوں کے بجائے عزت کے خواہاں ہیں، چاہے امریکہ میں عہدے پر کوئی بھی ہو'۔

حس روحانی نے تہران میں ایک ٹیلی ویژن چینل پر کہا کہ 'اگر امریکہ غیر منصفانہ اور غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرتا ہے اور ان کے بدلے انہیں عزت دیتا ہے تو ہماری صورتحال مختلف ہو گی'۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی زیادہ سے زیادہ دباؤ پالیسی کے طور پر 2015 کے جوہری معاہدے کو چھوڑ کر ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.