ETV Bharat / international

بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن کے قوانین میں نرمی - بنگلہ دیش حکومت

بنگلہ دیش حکومت نے دارالحکومت ڈھاکہ اور چٹّوگرام سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اقتصادی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے نقطہ نظر کے سبب لاک ڈاؤن کے تحت نافذ پابندیوں میں کچھ نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

bangladesh
bangladesh
author img

By

Published : May 10, 2020, 6:23 PM IST

ڈپٹی کمشنر دلشاد بیگم نے بتایا کہ ضلع راج باڑی سمیت دیگر کچھ علاقوں میں مختلف قسم کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

قوانین میں نرمی کئے جانے کے باوجو راج شاہی، سلہٹ، چاند پور اور پھینی کے علاوہ چٹوگرام اور ڈھاکہ میں بڑی تعداد میں تاجروں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عید الفطر تک اپنا کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش دکان مالکان کی تنظیم (بی ایس او اے) کے مطابق کووڈ۔19 کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے دارالحکومت ڈھاکہ میں زیادہ تر شاپنگ مال بند ہی رہیں گے۔

بی ایس او اے کے صدر ہلال الدین نے کہا کہ گلستان، بنگ بازار اور میر پور علاقوں سمیت زیادہ تر شاپنگ مال اور مارکٹ بند ہی رہیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پرانے پلٹن میں عزیز سپر مارکٹ، شاہ باغ اور پلول مارکٹ بھی بند رہیں گی۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بنگلہ دیش میں 26 مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن لاگو ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بنگلہ دیش میں کووڈ۔19 کے اب تک 13770 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 214 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.