روس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے ایک دن میں ریکارڈ 6615 معاملے سامنے آئے ہیں۔
کورونا وائرس رسپونس سینٹر کے مطابق نئے معاملے 83 علاقوں سے آئے ہیں اور ان میں 1491 مریضوں کو کورونا کی علامت نہیں ہیں۔
ان معاملوں کے ساتھ ملک میں کورونا انفیکشن کی مجموعی تعداد بڑھ کر 7,27,162 ہوگئی ہے۔
پوری دنیا میں کورونا کی وبا سے متاثر ممالک کی فہرست میں روس چوتھے مقام پر ہے۔ یہاں اس بیماری سے اب تک 11,188 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔