ETV Bharat / international

فلسطینی روزے داروں کے گھر تک افطاری

ویسٹ بینک میں 5 مارچ سے ہی سخت بندش ہے، لوگوں کو اشیائے خوردنی اور طبی سہولیات کے علاوہ کسی دوسرے کام کے لیے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔ یہاں تک کہ شہر کے اندر بھی سفر پر پابندی ہے۔

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 8:59 PM IST

سدف
سدف

فلسطین کے ویسٹ بینک میں بیت المقدس کے نزدیک معروف مہاجر پناہ گاہ 'عایدہ کیمپ' کی جانب سے فلسطینی گھروں میں افطاری پہنچانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو

ہر برس رمضان کے مہنے میں فلسطینی روزے دار افطاری کے لیے کیمپ کے باہر قطار میں کھڑے نظر آتے تھے، لیکن روان برس کورونا وائرس کے سبب لوگ اپنے گھروں میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

کیمپ سروس کمیٹی کے سربراہ سعید العزہ کا کہنا ہے کہ'کیمپ کے اداروں نے رمضان کے اس مقدس مہینے میں کھانا مہیا کرانے کے لئے سوپ کچن لگایا۔ خاص طور سے ہم جس ماحول میں کورونا جیسی وبا کے درمیان رہ رہے ہیں'۔

کیمپ حکام کا کہنا ہے کہ وہ عوامی اجتماعات سے بچنے کے احکامات کی تعمیل کر رہے ہیں، تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

کیمپ حکام کے مطابق ماہ رمضان کے دوران روزانہ تقریبا 300 افراد کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

ویسٹ بینک میں 5 مارچ سے ہی سخت بندش ہے، لوگوں کو اشیائے خوردنی اور طبی سہولیات کے علاوہ کسی دوسرے کام کے لیے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔ یہاں تک کہ شہر کے اندر بھی سفر پر پابندی ہے۔

خیال رہے کہ ویسٹ بینک میں کورونا وائرس سے 500 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے دو افراد کی موت ہو چکی ہے۔ متاثرین میں سے زیادہ تر فلسطینی ایسے ہیں جو اسرائیل کے اندر کام کیا کرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.