ETV Bharat / international

لاہور: مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو شرپسندوں نے نقصان پہنچایا

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 10:58 AM IST

قلعے کے سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ سنگھ کے مجسمے تک پہنچنے کے لئے ایک شخص نے بیریکیڈ پر سے چھلانگ لگائی اور مہاراجہ کے مجسمے کے بازو کو توڑ دیا۔

Raja Ranjit Singh
Raja Ranjit Singh

لاہور کے شاہی قلعے میں واقع سابق سکھ حکمراں راجہ رنجیت سنگھ کی قبر کے قریب لگے مجسمے کو دو سال کے دوران دوسری بار نقصان پہنچایا گیا۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق قلعے کے سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ سنگھ کے مجسمے تک پہنچنے کے لئے ایک شخص نے رکاوٹ پر چھلانگ لگائی اور مہاراجہ کے مجسمے کے بازو کو توڑ دیا۔

بعد میں اسے سکیورٹی گارڈز نے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کیا۔

ملزم کا تعلق لاہور کے ہربنس پورہ سے ہے۔ اس نے قبل میں مبینہ طور پر کہا تھا کہ "مجسمے کو قلعے میں کیوں نصب کیا گیا ہے۔"

گزشتہ سال بھی شاہی قلعہ میں دو شرپسندوں نے اس مجسمے کو نقصان پہنچایا تھا۔

ان دو افراد میں سے ایک نے معذور ہونے کا ڈرامہ کیا اور اپنے سہارے کے لئے ایک چھڑی کو اپنے ساتھ رکھا تھا جبکہ دوسرا شخص اس کے چلنے میں سہارا دینے کے لئے وہاں گیا تھا، جب ہفتے کے روز قلعے کو ویزیٹر کے لئے کھولا گیا تھا۔

دونوں مجسمے کے پاس گئے اور اس پر حملہ کردیا۔ اس دوران مجسمے کے ایک بازو کو نقصان پہنچا۔

انھیں فوری طور پر سکیورٹی گارڈز نے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ انہوں نے سابقہ ​​حکمران پنجاب کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی۔

سابقہ ​​حکمران کی 180 ویں برسی کے موقع پر کولڈ کانسی میں نو فٹ لمبے مجسمہ کی 27 جون کو لاہور قلعہ میں نقاب کشائی کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.