جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ چوطرفہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ (کواڈ)کی دوسری میٹنگ میں وزیرخارجہ ایس جے شنکر، جاپان کے توشیمتسو موتیگی، امریکہ کے مائیکل پومپیو اور آسٹریلیا کی وزیرخارجہ میرس پائنے نے حصہ لیا۔
میٹنگ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ عالمی وبا کے درمیان اس میٹنگ کا انعقاد اس مشکل وقت میں ہمارے ممالک کے درمیان نظریات کے تبادلے کی اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے۔
ہماری پچھلی میٹنگ ستمبر 2019 میں نیویارک میں ہوئی تھی۔اس وقت سے اب تک دنیا بہت بدل گئی ہے۔کووڈ 19 وبا نے زبردست عالمی تبدیلی کی ہے۔ا س سال کے واقعات نے ثابت کیا ہے کہ وبا کے سبب پیدا چیلنجز پر ہم خیال ممالک کے مابین ہم آہنگی اور اجتماعی ردعمل ضروری ہے۔ہمیں وبا کے خلاف پہلے سے زیادہ روادار ہونا ہوگا۔
وزیرخارجہ نے ایس جے شنکر کہا کہ ہندوستان آئندہ برس سلامتی کونسل کی رکنیت لے رہا ہے۔ ہم اس وبا سے ابھرنے اور کثیر الجہتی اداروں میں اصلاح جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ متحرک اور تکثیری جمہوری نظام کی وجہ سے ہمارے اقدار مساوی ہیں اور ہم ایک جامع ہند بحرالکاہل خطے میں آزاد اور کھلی شپنگ کے لیے پرعزم ہیں۔ہم اصول پر مبنی بین الاقوامی سمندری شپنگ کی آزادی، علاقائی سا لمیت اور خود مختاری کا احترام و تنازعات کے پر امن حل کے لیے پرعزم ہیں۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ ہمارا مقصد خطہ میں تمام ممالک کے قانونی اور اہم اقتصادی مفادات اور سیکورٹی کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ اطمینان بخش ہے کہ ہند بحرالکاہل خطہ کے تصور کو وسیع حمایت حاصل ہورہی ہے۔
اس میٹنگ میں ہند بحراکلاہل خطہ میں علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لئے کنیکٹیویٹی اور ڈھانچہ جاتی ترقی کو مضبوط کرنے اور دہشت گردی، سائبر اور سمندری سلامتی کو مضبوط کرنے پر مثبت طریقہ سے تبادلہ خیال ہونے کی امید ہے۔