قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے اتوار کےروز کابل میں طالبان قیادت اور نگراں وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند اور کابینہ کے نئے اراکین سے ملاقات کی۔
طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے بتایا کہ افغانستان کے نئے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند نے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے صدارتی محل میں ملاقات کی اور ملاقات کے دوران انسانی امداد ، مستقبل کے معاشی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
افغانستان کی ترقی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الثانی نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنے اور بین الاقوامی امداد افغانستان تک پہنچانے ان سے اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان کی حمایت میں باحجاب خواتین کی ریلی
طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایا کہ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، انسانی امداد ، معاشی ترقی اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ افغانستان کے رابطے پر توجہ دی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوحہ معاہدہ ایک تاریخی کامیابی ہے اور تمام فریقین کو اس پر عمل درآمد پر قائم رہنا چاہیے۔
طلوع نیوز نے شاہین کے حوالے سے بتایا کہ الثانی نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ الثانی نے قومی مصالحتی ہائی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور سابق صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی۔ الثانی کے ساتھ اپنی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں حالیہ پیش رفت اور ایک جامع حکومت کے قیام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
یواین آئی