پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں صوبے گلگت بلتستان کی اسمبلی انتخابات میں تحریک انصاف پارٹی کی حالت بہتر نظر آ رہی ہے۔
غیر سرکاری نتیجوں کے مطابق پی ٹی آئی نے پیر کی صبح 9 بجے تک گلگت بلتستان کے 24 اسملی حلقوں میں 8 سیٹوں پر مسلسل برتری بنا رکھا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پیر کی صبح 9 بجے تک راجا محمد زکریا خان اسکاردو اسمبلی حلقے سے 5 ہزار 288 ووٹوں سے جیت گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سید امجد علی خرمانگ حلقے سے 6612 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ شمس الحق لون، راجا اعظم خان نے بھی پی ٹی آئی سے کامیابی حاصل کی ہے۔
اس دوران آزاد امیدواروں نے 6 نششتوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 5 سیٹوں پر سبقت حاصل کر رہی ہے۔ وہیں غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق 4 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
اس کے علاوہ 'مجلس وحدۃ المسلمین' کے امیدوار نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔
دو اسمبلی حلقوں میں پی ایم ایل (ن) کو سبقت حاصل ہے، جبکہ جمعیت علمائے اسلام کو ایک سیٹ پر برتری ملی ہوئی ہے۔
گلگت بلتستان میں ووٹنگ کا آغاز اتوار کی صبح 8 بجے سے ہو کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری تھا۔
جیو نیوز کے مطابق پی پی پی کے سنیٹر شیریں رحمان نے تشویش کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے 2020 اسمبلی الیکشن میں خواتین کو جان بوجھ کر ووٹنگ سے روکا گیا ہے۔