لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہزاروں مظاہرین نئے وزیر اعظم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ نئے وزیر اعظم کو عہدہ چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ وہ حکمران جماعت کے رکن ہیں۔
مظاہرین لبنانی پرچم لہراتے ہوئے شہید چوک پر جمع ہو رہے ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں۔
اسی دوران مظاہرین نے بیروت اور لبنان کے دیگر علاقوں میں متعدد سڑکیں اور شاہراہیں بھی بند کر دی، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بتادیں کہ ایک طویل عرصے سے جاری احتجاج کے بعد وزیر اعظم سعد حریری کو 29 اکتوبر کو اپنا عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔