ETV Bharat / international

اسرائیل کے ضم کے فیصلے سے عربوں میں بے چینی کیوں؟

اسرائیل نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر درجنوں یہودی بستیاں تعمیر کر رکھی ہے، جن میں تقریبا 4 لاکھ اسرائیلی یہودی آباد ہیں۔ اسرائیل کا منصوبہ ہے کہ وہ ویسٹ بینک کا تقریبا 30 فیصد حصہ اسرائیل میں ضم کر کے اسے باضابطہ اسرائیل کا حصہ قرار دے سکے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 8:25 PM IST

ویسٹ بینک کو اسرائیل میں ضم کرنے کے منصوبے کے خلاف اردن کے سینکڑوں باشندوں نے ہفتے کے روز دارالحکومت عمان میں احتجاج کیا۔

ویڈیو

اس دوران مظاہرین نے اسرائیل مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھا تھا۔ انہوں نے اردن کی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ملک کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اس منصوبے پر آگے بڑھتا ہے تو بڑے پیمانے پر تنازعات کی شروعات ہو گی۔

جبهة العمل الإسلامي کے سکریٹری جنرل مراد عادیلی نے کہا کہ عربوں کو اسرائیل کے فیصلوں کو مسترد کرنے میں اردن اور فلسطین کے موقف کی حمایت کرنی ہوگی۔

اسرائیل نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر درجنوں یہودی بستیاں تعمیر کر رکھی ہے، جن میں تقریبا 4 لاکھ اسرائیلی یہودی آباد ہیں۔ اسرائیل کا منصوبہ ہے کہ وہ ویسٹ بینک کا تقریبا 30 فیصد حصہ اسرائیل میں ضم کر کے اسے باضابطہ اسرائیل کا حصہ قرار دے سکے۔

اس ڈیل کی عملی کارروائی یکم جولائی سے قبل ہی شروع ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے ضم کے منصوبے نے بین الاقوامی سطح پر بے چینی پیدا کر رکھی ہے۔ یوروپی اور عرب ممالک نے آگاہ کیا ہے کہ ایسا کر کے اسرائیل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اور ایسی صورت میں دو ریاستوں کے حل کی باقی ماندہ امیدوں کو خطرہ ہو گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.