ETV Bharat / international

نتن یاہو اسرائیل کے پرائم منسٹر یا کرائم منسٹر؟ - نتن یاہو کے خلاف ٹرائل

وزیراعظم کی حمایت اور مخالفت کے یہ ڈرامائی مناظر تین انتخابات کے نتیجے میں اپنی نئی حکومت کی تشکیل کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم کے حلف لینے کے محض چند روز بعد ہی سامنے آئے ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : May 25, 2020, 1:26 PM IST

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے حامی اتوار کے روز وزیر اعظم کے خلاف عدالت میں جاری ٹرائل کے دوران باہر انتظار کرتے نظر آئے۔

ویڈیو

میڈیا کے کیمرے عدالت کے باہر حامیوں، اور مخالفین کے الفاظ قید کر رہے تھے، جہاں بعض نتن یاہو کے خلاف تو کچھ ان کی حمایت میں آوازیں نکال رہے تھے۔

یہ ڈرامائی مناظر تین انتخابات کے نتیجے میں اپنی نئی حکومت کی تشکیل کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم کے حلف لینے کے محض چند روز بعد ہی سامنے آئے ہیں۔

نتن یاہو نے عدالت میں جانے سے چند گھنٹے قبل ہی نئی حکومت کے کابینہ کی پہلی میٹنگ بھی بلائی تھی۔

نتن یاہو پر اپنے کارپوریٹ دوستوں کو فائدہ پہنچانے، دھوکہ دہی، اعتماد کی خلاف ورزی اور رشوت لینے کا الزام ہے۔

ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے شاہانہ تحائف قبول کرنے کے ساتھ ہی اپنے اور اہل خانہ کے حق میں رپورٹنگ کے لیے طاقتور میڈیا ہاوس کا استعمال کیا ہے۔

وہیں انہوں نے ان تمام الزامات کی تردید کی اور میڈیا، پولیس اور استغاثہ کی تنقید کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیا۔

اس مقدمے کی سماعت سے قبل، یروشلم میں عدالت اور وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر جہاں ایک طرف ان کے حامی یکجا ہوئے، وہیں دوسری جانب ان کے مخالفین کی بھی ایک بڑی تعداد تھی۔

اس موقع پر مخالف مظاہرین نے 'کرائم منسٹر' جیسے نعرے کے ساتھ بینر اٹھا رکھا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کورونا کے اس دور میں لوگ اپنے ماسک پر بھی 'کرائم منسٹر' جیسے نعرے لکھ رکھے تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی تاریخ میں یہ پہلا ایسا موقع ہے، جب کسی وزیر اعظم کو بد عنوانی کے مقدمے میں ٹرائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.