وزارت خارجہ کے مطابق پومپيو سعودی کے جدہ اور یو اے ای کے شہر ابو ظہبی کا دورہ کریں گے، امریکی وزارت خارجہ نے اس کی اطلاع دی۔
اطلاع کے مطابق جدہ میں پومپيو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرکے حالیہ پٹرولیم ریفائنری میں ہوئے ڈرون حملے پر گفت وشنید کریں گے جبکہ ابو ظہبی کے دورے کے دوران وہ وہاں کےولی عہد محمد بن زاید النهيان سے مل کر دو طرفہ مسائل پر بات کریں گے۔
پومپيو اس وقت سعودی کا دورہ کر رہے ہیں جب وہاں کی پٹروليم ریفائنری پر گزشتہ ہفتہ ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے۔ اس حملے کے سبب پٹرولیم پیداوار کافی مثاثر ہو ئی ہے۔