امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو ہفتے کے روز قطر پہنچے، جہاں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے مابین امن مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
امید کی جاتی ہے کہ پومپیو دوحہ میں ایک دن تک رکنے کے دوران طالبان اور حکومت کی مذاکرات کرنے والی دونوں ٹیموں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں تشدد میں کمی کے لئے دباؤ ڈالیں گے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہفتے کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مختلف علاقوں میں 23 کے قریب مارٹر گولے داغے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہوگئے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائن نے بتایا کہ گولوں کو دو کاروں سے فائر کیا گیا تھا۔ فی الحال اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔