ETV Bharat / international

وزیراعظم پر نکتہ چینی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی احتساب بیورو(نیب) کے گرفتار کرنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل۔این) نے وزیراعظم عمران خاں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ’پاکستان کا ہٹلر‘ نہیں بننے دیں گے۔

وزیراعظم پر نکتہ چینی
author img

By

Published : Jul 18, 2019, 9:23 PM IST

عباسی کو نیب نے جمعرات کو ایل این جی ٹھیکہ معاملے میں گرفتار کیا ہے۔

پی ایم ایل۔ این کے رہنما احسن اقبال نے عمران خان کا موازنہ ایڈولف ہٹلر سے کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی وزیراعظم کو ’پاکستان کا ہٹلر‘ نہیں بننے دے گی۔

دوسری طرف پارٹی صدر شہباز شریف نے بھی عباسی کی گرفتاری کےبعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن کو دبانے کے لئے وزیراعظم اور نیب گٹھ جوڑ کے ساتھ کام کررہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انسداد بدعنوانی ادارہ نے جتنے بھی لیڈروں کو گرفتار کیا ہے اس میں سے زیادہ تر کا تعلق پی ایم ایل این سے ہے۔

انہو ں نے کہا کہ عباسی اور ان کی ٹیم نواز شریف کی قیادت میں ملک میں گیس قیمتوں پر لگام لگانے اور لوڈ شیدنگ پر قابو کے لئے ذمہ دار ہے۔

دی ایکسپریس ٹریبون کے مطابق پارٹی صدر نے کہا کہ جب وزیراعظم خود ہی یہ دعوی کررہے ہیں کہ ملک چوروں سے اٹاپڑا ہے تو یہاں کوئی کیوں سرمایہ کاری کرنا چاہے گا۔

اقبال نے سوال کیا کہ کیا یہاں ہر شہری دہشت گرد ہے؟ انہوںنے کہا کہ ہم اپنی زندگی قربان کرسکتے ہیں لیکن ہم اس حکومت کا پردہ فاش کرنے کے اپنے راستے سے نہیں ہٹیں گے۔

Intro:Body:

news 8

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.