ETV Bharat / international

فرینڈشپ ڈے: مودی اور اسرائیلی صدر کی ایک دوسرے کو مبارکباد - مودی اور اسرائیلی صدر

’فرینڈ شپ ڈے‘ کے موقع پر مودی اور اسرائیلی صدر کے درمیان خیرسگالی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم مودی اور ریوین ریولن نے ’یوم دوستی‘ کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کیں۔

PM Modi, Israel Prez Rivlin exchange Friendship Day greetings
فرینڈشپ ڈے: مودی اور اسرائیلی صدر کی ایک دوسرے کو مبارکباد
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 3:08 AM IST

اسرائیل کے صدر ریوین ریولن نے وزیراعظم مودی اور بھارت کے عوام کو ’یوم دوستی‘ کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر بھارت کے ساتھ زبردست خیرسگالی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل نے اپنے پیام میں بالی ووڈ فلم ’یارانہ‘ کے مشہور گیت کا حوالہ دیا۔

صدر اسرائیل نے ہندی اور انگریزی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے مودی سے کہا کہ ’بھارت میں موجود ہمارے دوستوں کو ’یوم دوستی‘ مبارک ہو‘۔

انہوں نے مودی کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس کے جواب میں وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ایک ٹوئٹ کرکے اسرائیلی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کو اور اسرائیل کے بہترین لوگوں کو ’فرینڈشپ ڈے‘ کی مبارکباد۔ انہوں دعا کی کہ مستقبل میں بھارت۔اسرائیل دوستی اور مضبوط ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.