ETV Bharat / international

'اب وزیراعظم عمران خان کے دن گنے جارہے ہیں'

پاکستان مسلم لیگ نواز (ن لیگ) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دن گنے جارہے ہیں'۔

PM Imran Khan's days are numbered, says Maryam Nawaz
'اب وزیراعظم عمران خان کے دن گنے جارہے ہیں'
author img

By

Published : Nov 9, 2020, 8:06 AM IST

پاکستان مسلم لیگ نواز (ن لیگ) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 'وزیر اعظم عمران خان کی 'جعلی حکومت' ختم ہونے والی ہے۔

شہر چلاس میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ 'ٹرن کوٹ کو بھی گھر کا راستہ دکھایا جانا چاہئے۔ جعلی حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں اور آخری دھکا 15 نومبر کو دیا جائے گا'۔

ویڈیو (بہ شکریہ ٹوئٹر)

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ 'گلگت بلتستان انتخابات سے قبل ہی ووٹوں کی دھاندلی ہو رہی ہے اور لوگوں کو اپنے ووٹوں کی حفاظت کرنی چاہئے اور انہیں چوری ہونے سے روکنا چاہئے'۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مزید کہا کہ 'گلگت بلتستان کے عوام ہمالیہ کے پہاڑوں کی طرح مضبوط ہیں اور یہاں کے عوام نے اچھے برے وقت میں ہمیشہ پارٹی کی حمایت کی ہے'۔

انہوں نے دعوی کیا کہ 'مسلم لیگ (ن) کے دور میں اس علاقے سے گزرنے والی ترقیاتی منصوبے اور سڑکیں تعمیر کی گئیں'۔

پاکستان نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ 15 نومبر کو گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کرائیں گے۔

اس سے قبل عمران خان کی حکومت نے اس خطے کو عارضی صوبے کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا، جسے گلگت بلتستان کے لوگوں نے ناپسند کیا۔

جس کے بعد گلگت بلتستان نے اسلام آباد کے غیر قانونی مقبوضہ علاقے کو باقی پاکستان کے ساتھ ملانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.