ETV Bharat / international

'عمران خان اور ان کی جعلی حکومت کو گھر بھیجا جائے' - مسائل اور بیماریوں کا ایک ہی علاج

مریم نواز شریف نے کہا 'پاکستان کے تمام مسائل اور بیماریوں کا ایک ہی علاج ہے اور وہ ہے عمران خان اور ان کی جعلی حکومت کو گھر بھیجا جائے'۔

PM Imran Khan useless, unaware of developments in Pakistan: Maryam Nawaz
'وزیر اعظم پاکستان عمران خان بے کار اور نالائق'
author img

By

Published : Nov 14, 2020, 8:20 AM IST

پاکستان مسلم لیگ نواز (ن لیگ) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بے کار شخص ہیں۔ پاکستان میں کیا ہورہا ہے، وہ اس سے بھی بے خبر ہیں'۔

مریم نواز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان محض پاکستانی عوام کی توجہ اور ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی وجہ سے کوئی ان کی پرواہ نہیں کرتا ہے۔

کراچی واقعہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'میرے شوہر صفدر کو گرفتار کرلیا گیا اور انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) برائے سندھ کو اغوا کرلیا گیا۔ اس کے باوجود وزیراعظم کو نہیں معلوم کہ ان کے ملک میں کیا ہورہا ہے'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'کسی نے عمران خان کو یہ بتانے کے لائق بھی نہیں سمجھا۔ جب یہ واقعہ پیش آیا، اس وقت وزیراعظم اپنے بنی گالہ کے گھر میں آرام سے سو رہے تھے'۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا 'پاکستان کے تمام مسائل اور بیماریوں کا ایک ہی علاج ہے اور وہ ہے عمران خان اور ان کی جعلی حکومت کو گھر بھیجا جائے'۔

  • آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ:

انھوں نے پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ تازہ انتخابات کا مطالبہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ ان کے مطابق لوگوں کے حقیقی نمائندے منتخب ہوں۔

مریم نے مزید کہا 'وہ شخص کون تھا جس نے دعوی کیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف کے چہرے پر 200 ارب روپے پھینک دے گا؟ آج ،آئی ایم ایف نے اسے ہر روز چہرے پر تھپڑ مارا'۔

انہوں نے حکومت کا ذکر کرتے ہوئے کہا 'میں دو بار جیل گئی ہوں۔ اگر میں بتاوں کہ ایک عورت ہونے کے ناطے میرے ساتھ جیل میں کیسے سلوک کیا جاتا تھا تو ان کو چہرہ دکھانے کی ہمت نہیں ہوگی'۔

  • عورت پاکستان میں کتنی محفوظ؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر نے کہا کہ اگر حکام کسی کمرے میں گھس کر ان کے والد نواز شریف کو ان کے سامنے گرفتار کرسکتے ہیں اور ان پر ذاتی حملے کرسکتے ہیں تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ عورت پاکستان میں کتنی محفوظ ہے؟۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.