وسطی افغانستان کے ضلع دہیاک میں ایک مسافر طیارے کے حادثے کا شکار ہوجانے سے 83 سے زائد لوگوں کے مارے جانے کے خدشات ہیں۔
غزنی کے پولس سربراہ جنرل خالد وردک نےبتایا کہ اس مسافر طیارہ نے ہیرات سے پرواز کیا تھا اور یہ کابل جارہا تھا اور اسی دوران یہ ضلع دہیاک میں حادثے کا شکارہوگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں مارے گئے لوگوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری نہیں مل سکی ہے۔