سرکاری حکام کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، لیکن فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس میں کتنے افراد سوار تھے اور یہ مسافر طیارہ تھا یا فوجی جیٹ تھا۔
غزنی صوبے کے ضلع دہیاک میں دوپہر تقریبا 1 بجے کے بعد طیارہ گر گیا، جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ موقع پر پہنچ کر مقامی باشندوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔