ترکی کی وزارت دفاع نے بتایا کہ شمالی عراق میں واقع ترک مسلح افواج کے اڈے پر باغی تنظیم کردستان ورکرس پارٹی (پی کے کے) کے حملے میں دو ترک فوجی افسروں کی موت ہوگئی۔
ترک خبررساں ایجنسی 'اناطول' نے وزارت دفاع کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ 'جمعرات کے روز شمالی عراق میں آپریشن کلاؤز- ٹائیگر کے علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں دو فوجی جوان جاں بحق ہوگئے اور ایک دوسرا زخمی ہوگیا'۔
ترکی نے کردستان ورکرس پارٹی کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے اور جون کے وسط میں کلاز-ٹائیگر کے نام سے کرد مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔
اس مہم کے بعد عراقی وزارت خارجہ نے دو مرتبہ ترک سفیر کو احتجاج کا نوٹس دیا ہے، کیونکہ عراق اس طرح کی کارروائی کو ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔