ETV Bharat / international

فلپائن: بھارت بائیوٹیک کے کوویکسین ٹیکے کو منظوری - urdu news

فلپائن نے بھارت بائیوٹیک کی 'کو ویکسین' کے علاوہ جانسن اینڈ جانسن، فائزر، روس کی اسپوتنک - وی اور چین کے سیناواک ٹیکے کو بھی منظوری دے دی ہے۔

bharat Biotech covaccine
bharat Biotech covaccine
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 4:19 PM IST

فلپائن نے بھارت بائیوٹیک کورونا وائرس کوویکسین ٹیکے کو ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ ملک کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے یہ معلومات دی ہے۔

ایف ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل رولینڈو اینریک ڈومنگو نے منگل کو منیلا میں ریپلر نیوز سروس کے ذریعہ اس ویکسین کو ہنگامی استعمال کی اجازت کی تصدیق کی ہے۔

فلپائن، پلاؤ اور مائیکرونیشیا میں بھارت کے سفیر شمبھو کمارن نے ٹویٹر پر اس منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ ۔19 کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن اقدام ہے۔

شمبھو کمارن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ای یو اے نے کوویکسین کو منظوری دے دی ہے۔ بھارت بائیوٹیک کو مبارکباد۔ فلپائن کے ایف ڈی اے کا شکریہ۔‘‘

فلپائن نے پیر کو 60 اور اس سے کم عمر کے شہریوں کے لئے ایسٹرا زینیکا ویکسین کے ذریعے دوبارہ ویکسینیشن شروع کردی۔

اپریل میں فلپائن کی وزارت صحت کی سفارش پر آسٹرا زینیکا ویکسین لگانے کے بعد خون کے جمنے اور دوسرے ضمنی اثرات کی شکایات کے سبب 60 سال سے کم عمر افراد کو ویکسین لینے سے پابندی عائد کردی گئی تھی۔

فلپائن نے بھارت بائیوٹیک ویکسین کے علاوہ، جانسن اینڈ جانسن، فائزر، روس کی اسپوتنک-وی اور چین کے سیناواک ٹیکے کو بھی منظوری دے دی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.