کورونا وائرس کے سبب دبئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں تراویح کی نماز ادا کر سکتے ہیں۔
دبئی حکومت کے شعبہ 'اسلامک افئیرز اینڈ چیریٹبل ایکٹوٹیز ڈیپارٹمنٹ' نے کہا کہ جو لوگ تراویح میں قرآن پاک کی تلاوت کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے ہاتھوں میں لیکر دیکھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں۔
کورونا کو پھیلنے سے روکنے کی لیے دبئی حکومت نے 24 گھنٹے لاک ڈاون کا حکم دیا ہے۔
اب تک متحدہ عرب امارات میں 70 سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس وبا سے 37 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
تراویح کی نماز رمضان میں شام کے وقت پڑھی جاتی ہے۔ اس دوران سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز الشیخ نے کہا ہے کہ نمازیوں کو رمضان میں نمازیں اپنے گھروں میں ادا کرنی چاہیے اور عید کی نماز کو نہیں پڑھنا چاہیے۔