ETV Bharat / international

طالبان کے ساتھ امن معاہدہ جلد ہی ہوگا: ٹرمپ کا اعلان - امریکہ طالبان معاہدہ جلد

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ جلد ہی ایک امن معاہدہ کرے گا۔

طالبان کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کا جلد: ٹرمپ

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 3:03 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:27 PM IST

ٹرمپ نے منگل کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ جلد ہی افغانستان میں سرگرم طالبان کے ساتھ امن معاہدہ کرے گا۔انہوں نے کہا’’ہم طالبان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ ہم کچھ وقت کے لئے ان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ایک معاہدہ کرنے کا موقع ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے‘‘۔

جمعہ کو امریکہ اور طالبان نے امن معاہدے کے پہلے قدم کے طور پر ایک ہفتہ تک تشدد میں کمی لانے پر اتفاق کیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ افغانستان میں تنازعات کو ختم کر سکتے ہیں، لیکن ایسا کرنے کے لئے وہ لاکھوں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات نہیں کر رہے ہیں۔

قابل غور ہے کہ افغانستان طویل عرصہ سے عدم تحفظ اور جنگ کا شکار ہے کیونکہ عسکریت پسند تنظیم طالبان حکومت اور اس کے سیکورٹی فورسز پر حملہ کرتا رہتا ہے۔ افغانستان میں امن قائم کرنے کے سلسلہ میں امریکہ اور طالبان نمائندوں کے درمیان مذاکرات جاری ہے جو فیصلہ کن دور میں پہنچ چکا ہے۔

خیال رہے طالبان کے علاوہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ جیسے دہشت گرد گروپ بھی افغانستان کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.