ETV Bharat / international

لاہور پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ ناکام - لاہور

پاکستان کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے لاہور پولیس اسٹیشن پر عسکریت پسندوں کے ایک ممکنہ خودکش حملے کو ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔ مشتبہ عسکریت پسند فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 7:34 PM IST

منگل کے روز پاکستان کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے ایک مشتبہ خودکش حملہ آور کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا، جب وہ لاہور کے نزدیک ایک پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

پاکستانی میڈیا 'ڈان' کی خبر کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ عسکریت پسند منگل کے روز علی الصبح فائرنگ کے تبادلے میں اس وقت ہلاک ہوا، جب اسے برکی گاؤں میں پولیس اسٹیشن کے احاطے میں رکنے کے لئے کہا گیا، لیکن اس نےگارڈز پر گولی چلا دی۔

بیان میں کہا گیا کہ وہ شخص دھماکہ خیز بنیان پہنے ہوئے تھا اور اس کی جیب میں دو دستی بم تھے۔ پولیس نے دھماکہ خیز بنیان، دو دستی بم اور ایک پستول کی تصاویر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مشتبہ شخص یہ سبھی چیزیں اپنے ساتھ لے جا رہا تھا۔

حکام نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہے اور بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.