ETV Bharat / international

جیت پر پاکستانی ٹیم کو 20 ہزار ڈالر کا انعام

عالمی کپ کے 22 ویں میچ سے قبل سابق پی سی بی چیئرمین نسیم اشرف نے قومی ٹیم کو جیت پر 20 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کیا۔

author img

By

Published : Jun 16, 2019, 4:55 PM IST

بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو 20 ہزار ڈالر کا انعام

میچ سے قبل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا اولڈ ٹریفورڈ پہنچنے پر بارش نے استقبال کیا۔

مانچسٹر میں اس وقت موسم ابر آلود تھا لیکن وہاں کا ماحول شائقین کے جوش وخروش کی وجہ سے نہایت گرم ہے، کرکٹ کا بخار عروج پر ہے اور سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

گراؤنڈ پر آنے والے شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ آج اچھا میچ ہوگا اور پاکستان ہی جیتے گا۔

اس موقع پر گراؤنڈ پر آنے والے سابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ میں جیت پر 20 ہزار ڈالرز انعام میں دیں گے۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نے انگلینڈ کو ہرانے پر بھی قومی ٹیم کو 10 ہزار ڈالرز دیے تھے۔

Intro:Body:

altamash

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.