پاکستان میں ملک کی معروف شاعرہ کشور ناہید کے مداح ان کی 80 ویں سالگرہ منانے کی تیاریوں میں تھے کہ وہ علیل ہو گئیں۔
ان کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے اور وہ قرنطینہ میں ہیں۔
ان کی آپ بیتی 'ایک بری عورت کی کتھا ' کافی مقبول ہوئی تھی.. جس پر معروف نقاد پروفیسر گوپی چند نارنگ نے مقدمہ لکھا تھا
کشور ناہید پاکستان کی ادبی حلقوں میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ وہ ایک حساس دل کی ملک ہیں ملک کے سیاسی اور سماجی حالات پر اُن کی گہری نظر ہے۔
ایک عرصے سے وہ روزنامہ جنگ میں کالم لکھ رہی ہیں۔ کشور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کرتی رہی ہیں۔
اس کے علاوہ وہ کئی سال تک ادبی جریدے ماہِ نو کی ادارت کے فرائض بخوبی انجام دیتی رہی ہیں۔ آج کل وہ اسلام آباد میں سکونت پزیر ہیں
اس کے علاوہ پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک کے سینئر کسٹم افسر ڈی جی افغان ٹرانزٹ زاہد کھوکھر کا کورونا سے انتقال ہو گیا۔