ETV Bharat / international

پاکستان: جنگی طیارہ حادثے کا شکار، ونگ کمانڈرہلاک - پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے جنگی طیارہ F-16 حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ حادثے میں ونگ کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔

پاکستانی جنگی طیارہ حادثہ کا شکار اور ونگ کمانڈرہلاک

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 1:51 PM IST

اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ونگ کمانڈر نعمان اکرم ہلاک ہوگئے۔

بتایا جارہا ہے کہ پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ پریڈ کی ریہرسل کررہا رتھا، اس دوران جنگلاتی علاقے میں گر کرتباہ ہوا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم ہلاک ہوئے ہیں جبکہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دی ہے۔

ونگ کمانڈر نعمان اکرم (فائل فوٹو)
ونگ کمانڈر نعمان اکرم (فائل فوٹو)

ریسکیو ٹیمیں جائے حادثے کے معائنے کے لیے روانہ کردی گئی ہیں، طیارہ آبادی سے دور جنگل میں گرا ہے جس کے سبب آگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.