شیخ راشید احمد احمد نے ایک پرائیوٹ نیوز چینل سے بات چیت میں کہا 'مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے کے سبب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے'۔
انہوں نے پاکستان ریڈٰیو سے کہا کہ دنیا بھر کے لیڈر چاہتے ہیں کہ کشمیر معاملے کا حل بات چیت کے ذریعے ہو ۔یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی جی 7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے فرانس گئے ہوئے تھے ۔
مودی نے پیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کی۔ واضح ر ہے کہ حالیہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ مسٹر مودی نے ان سے کشمیر معاملے پر ثالثی کرنے کو کہا ہے۔مودی نے ان کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام مسائل کو باہمی بات چیت سے حل کرنے کے لیے ہندوستان عہد بند ہے.
(نیوز سورس: یو این آئی، اردو سروس)