ETV Bharat / international

طالبان کےجنگ بندی فیصلے کا پاکستان نے خیرمقدم کیا - Pakistan welcomes Taliban ceasefire decision

پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے تین دنوں کی جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

طالبان کی جنگ بندی فیصلے کا پاکستان نے خیرمقدم کیا

author img

By

Published : May 24, 2020, 11:13 PM IST

پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے تین دنوں کی جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

طالبان کی جانب سے ایک بیان جاری کرکےکہا گیا کہ اس کی قیادت نے اپنے جنگجوؤں کو اتوار سے عید کے دوران اگلے تین دن کےلئے کسی بھی جگہ حملہ نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے طالبان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان کے وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اتوار کو کہا کہ ان کا ملک عیدالفطر کے موقع پر طالبان اور افغانستان حکومت کی جانب سے تین دنوں کی جنگ بندی کے اعلان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

فاروقی نےٹویٹ کیا،’’افغانستان کے اپنے بھائیوں - بہنوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ہم پرامن ،مستحکم اور خوشحال افغانستان کےلئے دعا کرتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے خطرے کے پیش نظر انسانیت کی بنیاد پر بین الاقوامی برادری نے کئی بار افغانستان میں سبھی فریقوں سے جنگی بندی کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.