ETV Bharat / international

بھارت میں بنی کووڈ ویکسین پاکستان کو سپلائی کی جائے گی - COVID-19 vaccine through Gavi

بھارت کے سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کی جانب سے مارچ کے وسط تک تیار کی جانے والی آسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو سپلائی کی جائے گی۔

ASTRA ZENECA
ASTRA ZENECA
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 12:32 AM IST

بھارت کی جانب سے 'گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونائییزیشن' گیوی کے ذریعہ پاکستان کو ایک کروڑ 60 لاکھ کووڈ ویکسین ڈوزیز سپلائی کیے جائیں گے۔

عہدیداروں کے مطابق، بھارت کے سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کی جانب سے مارچ کے وسط تک آسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو سپلائی کی جائے گی۔

چیئرمین رانا تنویر حسین کی سربراہی میں پی اے سی کے اجلاس کے دوران وزارت صحت اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے عہدیداروں نے کہا کہ گیوی کی جانب سے پاکستان کو آکسفورڈ آسٹرا زینیکا کووڈ ویکسین کے 16 ملیئن یعنی ایک کروڑ 60 لاکھ ڈوزیز سپلائی کیے جائیں گے۔

پاکستان کی وزارت صحت اور این آئی ایچ کے عہدیداروں نے پی اے سی کو آگاہ کیا کہ چین کی بنائی گئی کین سینو ویکسین کے تیسرے مرحلے کا ٹرائل 75 فیصد افادیت کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔ اس دوران 18 ہزار افراد کو یہ ویکسین دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
سوپور انکاؤنٹر: عسکری تنظیم البدر کا چیف ہلاک

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا 'گیوی کی جانب سے فراہم کردہ ویکسین 4 کروڑ 50 لاکھ لوگوں کو دی جائے گی، اس کے علاوہ مزید ایک کروڑ افراد کے لیے اضافی ویکسین خریدنے کے لیے کابینہ نے 150 ملین امریکی ڈالر کی منظوری دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.