پاکستان نے فیس بک، گوگل، ٹویٹر، ٹیلیگرام، ٹکٹوک، واٹس ایپ اور یوٹیوب پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔
فیصلہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے لیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا۔ ایک نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ "سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک مکمل رسائی" کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک معطل رکھا جائے۔
یہ اقدام تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ یہاں تک کہ پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو کالعدم تنظیم کو کوئی کوریج فراہم کرنے سے روک دیا تھا۔
ماضی میں ان علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی جہاں مظاہرین اسلام آباد اور پنجاب کے کچھ حصوں میں جمع ہوئے تھے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ملک بھر میں تمام سوشل سائٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ماضی میں پاکستان نے تین سال تک یوٹیوب پر پابندی عائد کردی تھی۔